ڈیلی میل کی معذرت پر شہزاد اکبر کا ردعمل آگیا
سابق مشیر احتساب اور پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی جانب سے مقدمے سے دستبرداری کو ‘سیٹلمنٹ’ قرار دے دیا ہے۔
سابق مشیر احتساب نے لکھا کہ جب نیب نے چارج نہیں کیا تو برطانوی حکومت یا ڈی ایف آئی ڈی چارج کیسے کرتی؟، ڈیلی میل لکھتا ہے کہ متاثرین کے فنڈزمیں خورد برد کےالزام کی حد تک معذرت خواہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ کیس میں جب نیب ہی لیٹ ہوگیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟ ڈیلی میل کہہ رہا ہے کہ نیب نے تو شہباز شریف کو چارج ہی نہیں کیا۔
شہزاداکبر نے کہا کہ اس کیس میں شہبازشریف نےعدالت کاجرمانہ بھی ادا کردیاہےاب کوئی ان سے تصدیق کرلے، میری نظر میں ڈیلی میل کی معذرت مقدمے کی سیٹلمنٹ لگتی ہے۔
واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کےفنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔