نیب قوانین میں ترمیم سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

0 248

نیب قوانین میں ترمیم سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

پریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کی استدعا پر معزز جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’ترامیم کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں؟ اس حوالے سے تحریری جواب جمع کرائیں۔

نیب قوانین میں ترمیم سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

معزز جج نے نیب کے وکیل کو زیرالتوا مقدمات اور تحقیقات کی مالیت کے حوالے سے بھی جواب کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون سازی کی ہدایات دے چکی ہے۔ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی کیس میں بھی پارلیمان کو قانون سازی کیلئے وقت دیا گیا تھا، بعض فیصلوں میں عدالت نے مجوزہ قوانین کا مسودہ بھی پارلیمان کو دیا، نیب ترامیم سے وہ کیسز بھی دوبارہ کھلیں گے جن میں عدالتیں فیصلے کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آر او کیس میں بھی صرف وہ مقدمات دوبارہ کھلے تھے جو آرڈیننس کے ذریعے بند ہوئے تھے، جن ملزمان کو عدالتیں سزائیں دے چکی ہیں انکے کیسز ترمیم کے بعد کیسے ختم ہوسکتے؟۔

جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید دو دن درکار ہیں۔

اس پر عدالت نے عمران خان کے وکیل کو سوموار تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان جنوری 2023ء سے دلائل کا آغاز کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.