مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 69

کوئٹہ ( ویب ڈیسک)بلوچستان میں سیلاب زدگان کو تہنا نہیں چھوڑیں گے اور مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے
وزیراعلی بلوچستان نے یہ بات کویٹہ میں کرسمس کے موقع پر ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کو گھروں کی تعمیر کےلئے پیسے دیں گے تاکہ وہ خود اپنے گھر تعمیر کرسکیں۔اس مقصد کے لیےوفاقی حکومت کا ہر مشکل گھڑی میں تعاون حاصل رہا چاہیئے سابق وزیراعظم عمران خان ہوں یا موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف دونوں نے بلوچستان کو اہمیت دی۔
نیا این ایف سی ایوارڈ وقت اور حالات کی ضرورت پر زور دیتے ہوے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت شئیر آئینی طور پر دئیےگئےوقت پر ملنا چاہیے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان آدھا پاکستان ہے جس کی سیکورٹی ہمارے لئے سب بڑا چیلنج ہے اور ہمارا زیادہ تر بجٹ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے پر خرچ ہوتا ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ صوبہ مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔لیکن وزیراعظم کے شکر گزار ہیں جنہوں صوبہ کو مالی بحران سے نکالنے کے لئےوفاقی محکموں کو ہدایات جاری کیں۔اس سلسلے میں جلد پارلیمانی لیڈروں کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
عبدلقدوس بزنجو کے مطابق جب اقتدار سنبھالا توخزانہ خالی تھاتاہم مشکل حالات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا ۔
بجٹ کے موقع پر نہ کوئی دھرنا ہوا نہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع ملا۔
وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ مسائل زیادہ ہیں وسائل کم اس کے باوجود مایوس نہیں ہیں ۔
ریکوڈک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کامالی بحران ہو یا ریکوڈک منصوبے کامعاہدہ پوری اسمبلی کو اعتماد میں لیا ہے
کیونکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہےپاکستان کی تمام سیاسی لیڈر شپ کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے یکجا ہونا پڑے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.