سعودی عرب نے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

3 206

سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا

 

پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کی تھی۔غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کاکہنا ہےکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ چار ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے، سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب ڈالر رکھے گا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی

کے اثرات سے نبرد آزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گا۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی سپورٹ کیلئے رکھوائے تین ارب ڈالرز کی مدت پہلے ہی بڑھا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔

You might also like
3 Comments
  1. […] پاکستان کی تقریباً نصف آبادی کے لیے مہنگائی اہم ترین مسئلہ […]

  2. […] پاکستان کی تقریباً نصف آبادی کے لیے مہنگائی اہم ترین مسئلہ بن گیا […]

  3. […] سعودی عرب میں پہلی خاتون سفیر برائے یورپی یونین تعینات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.