کرپشن ہر برائی کی جڑ ہے جس کو اکھاڑ پھنیکنا ہے،ڈی سی لورالائی

1 212

لورالائی( پ ر) محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ہال میں اینٹی کرپشن ڈے منایا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل، محمد بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلیم اللہ ،اینٹی کرپشن سرکل آفیسر حاجی اللہ داد، چیف آفیسر مونسپل کمیٹی محمد علی ہزارہ اور دیگر محکموں کے کئی آفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی، شاہ زمان مندوخیل اور دیگر نے انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ ہم نے خود کو اور خاندان کو بدنامی سے اور تباہی سے بچانے کے لئے حرام خوری سے اجتناب کرنا ہوگا۔ کرپشن ہر برائی کی جڑ ہے جس کو اکھاڑ پھنیکنا ہے اور جس کے لیے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔بد عنوانی کے تدارک کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو متحرک ہونا چائیے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ کرپشن (بدعنوانی )معاشرے کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ کرپشن وہ ناسور ہے جو نہ صرف ملک و قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ معاشرے میں عزت و وقار سے جینے کا حق بھی چھین لیتی ہے۔ بلوچستان انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اس برائی کی انسداد وخاتمہ کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔معاشرے کے ہر فرد خصوصا نوجوان کرپشن کی نشاندہی کر کے اس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.