عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرکے مسائل انکی دہلیز میں حل کرینگے، میر محمد عارف جان محمد حسنی

0 184

نوکنڈی (این این آئی)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر محمد عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرکے انکے مسائل انکی دہلیز میں حل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتان ٹاؤن میں قبائلی عمائدین ورکرز، تاجر برادری و مختلف طبقہ فکر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تفتان ٹاؤن میں مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں تفتان ٹاؤن کیلئے روڈز ، ریسٹ ہاوسز ، اسٹیڈیمز ، واٹر سپلائی اسکیمیں، انتظار گاہیں، میونسپل کمیٹی کو مشینری و دیگر ترقیاتی کام کراکر عوام کی معیار زندگی بلند کیے ہیں انہوں نے کہا کہ تفتان کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے انکی معیار پہ اترنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں کسی کو مایوس نہیں کرینگے بلا رنگ ونسل عوامی و اجتماعی ترقیاتی کاموں سے عوام تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ تفتان سمیت پورے ضلع میں یکساں طور پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاہے اربوں کی فنڈز سے ہر سیکٹر میں کام ہورہا ہیں،عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے چاغی کی عوام کو پسماندگی کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پہ گامزن کرینگے انہوں نے کہا میری اولین کوشش یہی ہے ضلع چاغی کو ترقی یافتہ ضلعوں میں صفحوں میں شامل کرکے یہاں کے عوام کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.