فخرالدین جی ابراہیم مرحوم ہر اعتبار سے عظیم انسان تھے،چیف جسٹس آف پاکستان

0 201

کراچی (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم مرحوم ہر اعتبار سے عظیم انسان تھے، ان کی ملک اور قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے یہ بات جسٹس ر فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری کے بعد یادگاری نوٹ پر تحریر کی چیف جسٹس گلزار احمد نے فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر پھول بھی چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی، اس موقع پر چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.