بجلی کے بدترین شٹ ڈاون نے ثابت کر دیا حکومت نالائق اور نااہل ہے،احسن اقبال

ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے،نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں ،عمران نیازی یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے

0 255
 بدوملہی(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کے حالیہ بدترین شٹ ڈاون نے ثابت کر دیا یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، ان کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ۔ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران نیازی نے سمجھا ملک کو بھی موبائل فون کی طرح ری بوٹ کر کے دیکھا جائے شائد یہ چل جائے۔اسی لیے انہوں نے پورا پاور کا نظام شٹ ڈا ¶ن کر کے دوبارہ سٹارٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔عمران نیازی یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے ۔ملک صلاحیت،سمجھداری،ویژن اور ٹیم سے چلتا ہے ۔
بدقسمتی ہے کہ آپ نے ضد،انا،نفرت اور انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔آج ملک میں بجلی کا بحران ناقابل حل ہو تا جا رہا ہے ۔ملکی زراعت تباہ ہو چکی ہے ،صنعت تباہ ہو چکی،ہماری ترقی کی شرع بھی تباہ ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بد ترین مہنگائی ، بے روز گاری سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور غریب آدمی دو وقت روٹی پوری نہیں کر پا رہا ۔
حکمرانوں نے 2021کا آغاز عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر گیا ہے۔ پہلے ہی غریب عوام کے لییے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین ہوتاجارہا ہے دوسری طرف مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔ موجودہ حکومت ملکی تاریخ میں ناکام ترین ثابت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں جو ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کیے وہ عوام کے سامنے ہیں جس کی وجہ سے عوام دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو یاد کررہی ہے ۔ لہذا خدا راہ اس ملک سے مزید نہ کھیلیں،استعفی دیں اور گھر جائیں۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.