چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں،لازمی پڑھیں
چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں،لازمی پڑھیں
1- الله سبحان وتعالی کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ الله آپکو یاد رکھے. “فاذکرونی اذکرکم” : “تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا”. (سورة البقرة: آیت 152)
2- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے. “ولئن شكرتم لأ زيدنكم” “اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا”. (سورة إبراهيم :آیت 7)
3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے “أدعوني أستجب لكم” “تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا”. (سورة غافر :آیت 60)
4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے. “وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون” “الله انکو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں”. (سورة الأنفال :آیت 33)
دعا ہے آپ
کی زندگی کی ہر صبح اور شام ، خیر و برکت والی ہو.