ڈسٹرکٹ کمپلیکس آفس میں دم گھٹنے سے الیکشن کمشنر آفس کے 4 ملازمین جاں بحق
کندھکوٹ(رپورٹ/ عبدالرزاق آزاد)ڈسٹرکٹ کمپلیکس آفیس میں دم گھٹنے سے الیکشن کمشنر آفس کے 4 ملازمین جاں بحق ہو گئے۔الیکشن کمشنر آفس کے سب اسسٹنٹ عبدالرؤف لاڑکانہ کے ۔ ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد۔ ماجد علی ہلاک ہونے والوں میں الیکشن کمشنر افسر مشتاق احمد مگسی بھی شامل ہیں۔گیس خارج ہونے سے دم گھٹنے سے 4 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ شدید سردی میں رات 3 بجے تک صرف 4 ملازمین کام کر رہے تھے، رات 3 بجے ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کام مکمل کر لیا ہے اور اب ہم سو رہے ہیں۔ 4 ملازمین کو کندھکوٹ سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ تمام کے تمام فوت ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب متوفی ملازمین کے ورثہ کا کہنا تھا کہ ھمارے پیاروں کو قتل کیا گیا ہے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کراکے ھمیں انصاف فراہم کیا جائے