شامی فوج کی ادلب میں باغی گروپوں سے لڑائی جاری،متعدد دیہات پر قبضہ

0 177

دمشق(این این آئی)شامی نظام کی فورسز شمالی شہر حلب اور دارالحکومت دمشق کے درمیان واقع اہم موٹروے (ایم 5) پر مکمل کنٹرول کے قریب ہے اور انھوں نے باغی گروپوں کے ساتھ لڑائی میں اس مرکزی شاہراہ کے نزدیک واقع متعدد دیہات پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حکومت ایک عرصے سے باغیوں کے زیر قبضہ ایم 5 پر دوبارہ کنٹرول کے لیے کوشاں ہے۔یہ مرکزی شاہراہ شام کے ماضی میں معاشی گڑھ اور دوسرے بڑے شہرحلب کو دارالحکومت دمشق سے ملاتی ہے اور وہاں سے جنوب میں اردن کی سرحد تک جاتی ہے۔اس شاہراہ پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی اور اس طرح صدر بشارالاسد کی حکومت کو اپنی ڈوبتی معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔دریں اثناء شامی نظام نے خود بھی یہ اعلان کیا کہ اس نے ادلب پر کنٹرول کے لیے اپنی مہم کے دوران میں 600 کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔شام کی مسلح افواج نے ایک بیان میں حالیہ دنوں میں متعدد دیہات اور قصبوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.