قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں،گورنر بلوچستان

صوبہ بلوچستان میں بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں

1 255

 قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہےکہ صوبہ بلوچستان میں بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں. لہٰذا ضروری ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں
. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سید سرور آغا کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے اور خاص طور پر سرمایہ کاری کیلئے سازگار حالات اور منافع بخش مواقع دستیاب ہیں تاہم سرمایہ کاری کے مواقعوں اور
بلوچستان کے مثبت امیج کو زیادہ سے زیادہ اُجاگر کرنے کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے. گورنر یاسین زئی نے ملک بھر کے تمام سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے. انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی اور غریب طلباءکی مالی معاونت کرنے کے جذبے کو سراہا.
You might also like
1 Comment
  1. […] بات انہوں نے بلوچستان فورم آف انوار مینٹل جرنلسٹس کے صدر ظایر خان ناصر اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.