بھرتیاں صرف اور صرف اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 142

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو خالی آسامیوں کی تفصیل اور صوبے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر بھرتی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں منظور کئے جانے والے طریقہ کار کے مطابق

 

خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع کے استعمال میں ملوث پائے گئے افسر ان اور اہلکار ان کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ اور بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام محکموں خصوصی طور پر تعلیم اور صحت جیسے اہم محکموں میں ڈیلیوری سسٹم کی بہتری کا انحصار قابل اور باصلاحیت افسروں اور اہلکاروں کی موجودگی پر ہے۔چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سیکرٹریز کمیٹی میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ سیکرٹری اپنے اپنے محکموں میں بھرتیوں کی شفافیت کے ذمہ دار ہونگے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو بھی شفافیت اور میرٹ کو یقین بنانے کا پابند کیا گیا ہے ملاقات میں بھرتیوں کے عمل کی مانیٹرنگ اور امیدواروں کی شکایات کے ازالے کا میکنزم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا

 

،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں سفارش اور دیگر غیر قانونی زرائع کے استعمال کے ماضی کے تاثر کو دور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بھرتیاں صرف اور صرف اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ کسی حقدار کی حق تلفی نہ ہوانہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ انتظامی و مالی امور کو صحیح سمت میں رکھنے کے لئے میرٹ کو فروغ دے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرتیوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں بھی کرپشن ناقابل برداشت ہے وسائل کے ضیاع اور ترقیاتی فنڈز میں بدعنوانی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گابلوچستان پر لگے بدعنوانی کے داغ کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے ماضی میں صوبہ بہت نقصان اٹھا چکا ہے اور اب مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو بھرپور طور پر فعال کیا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.