ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

1 164

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

رواں ہفتے کے آغاز پر ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس کا کہنا ہےکہ امدادی پروگرام کےسربراہ ترکیہ، شام کا دورہ کریں گے، زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کومرنےسےبچانے کے لیے ہرممکن مدد کی ضرورت ہے۔

ریسکیو عملہ مسلسل خون جما دینے والےموسم میں انسانی جانیں بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔

زمین کی ہولناک لرزش کو4 روز گزرنے کے بعد ملبےسے بچوں سمیت کئی افراد کو زندہ نکال لیاگیا جب کہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید افراد کے زندہ نکلنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 28 ہزار سے متجاوز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.