آصف علی زرداری اور شہبازشریف کی ملاقات ،کیااہم باتیں ہوئیں؟

1 282

آصف علی زرداری اور شہبازشریف کی ملاقات ،کیااہم باتیں ہوئیں؟

عام انتخابات ،آرمی چیف جنرل آصم منیر میدان میں آگئے

 

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورمسلم لیگ ن ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گا ہ پر ملاقات، آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا مل کر پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کرنے پر اتفاق رائے۔پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہچایا،شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو مرکز میں مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔دونوں رہنماوں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا،

 

 

پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کی لیے دونوں جماعتوں کو مل کرکام کرنا ہو گا۔حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے رائے پیش کی جائے گی،آئندہ ملاقات میں تمام تر معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔آصف علی زرداری شہباز شریف کی ملاقات ملاقات نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے رہائش پر چالیس منٹ تک جاری رہی۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اگر سادہ اکثریت ملتی ہے تو ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، پی ٹی آئی کا اہم رہنما زخمی

 

۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت بھی بنی تونوازشریف ہی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ نوازشریف کی مرضی ہوگی وہ کس کو کابینہ کا حصہ بنائیں گے۔ اب تک پارٹی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جو بھی وزیرخزانہ ہوگا ، وہ ہمارے منشور کے مطابق کام کرے گا۔ ہم نے انٹرنیٹ بند نہیں کرایا، وزارت داخلہ سے پوچھنا چاہیے۔ ہم قومی اسمبلی کی 90سیتیں جیتیں گے۔25سے30آزاد امیدوار ہمارے ساتھ آسکتے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ ہم وفاقی حکومت بنائیں گے۔ امید ہے پنجاب میں اکثریتی جماعت بن کر ابھریں گے۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.