دنیا کو عالمی حدت اور ایٹمی جنگ کے خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، صدر عارف علوی

0 150

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو عالمی حدت اور ایٹمی جنگ کے خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی رہنمائوں کو مفادات سے بالاتر ہو کر عالمی امن و انصاف کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔ منگل کو عالمی رسک مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کے نظام کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسی بھی شعبہ میں رسک کا پیشگی ادراک ممکن ہے، مصنوعی ذہانت سے بینکنگ سیکٹر میںاستفادہ کیا جا رہا ہے، انشورنس کے شعبہ میں رسک مینجمنٹ کا اہم عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافہ ہمارے ماحول کے لئے بڑا رسک بن چکا ہے، ایٹمی جنگ کا خطرہ ایک اور بڑا رسک ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی رہنمائوں کو مفادات سے بالاتر ہو کر عالمی امن و انصاف کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، منظم منصوبہ بندی کے بغیر تعمیرات بھی خطرات کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی کا ادراک ممکن نہیں تھا تاہم کرونا وائرس اور سارس وائرس جیسی بیماریوں کی پیش گوئی پہلے ہی کی گئی تھی۔ قبل ازیں صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف رسک مینجمنٹ پاکستان کا افتتاح کیا۔ماڑی پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد اور انسٹیٹیوٹ آف رسک مینجمنٹ پاکستان کی سربراہ سوہاب مشتاق نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.