وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے سول ہسپتال کوئٹہ کی خراب طبی تشخیص کی مشینیں درست کر دی گئیں

0 181

کو ئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے سول ہسپتال کوئٹہ کی خراب طبی تشخیص کی مشینیں درست کر دی گئیں ۔ایم۔ایس ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے بتایاکہ ان مشینوںمیں ڈیجیٹل ایکسرئے ،امیج ،انستھزیا،ڈائلیسز،CBC ،او پی جی،ایکو،ڈینٹل ایکسرئے، اور فلوروسکوپ کی مشینیں شامل ہیں۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں اس وقت 172 نرسز 70یونٹس میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔سول ہسپتال کوئٹہ کو تین شفٹ میںچلانے کے لیے نرسزکافی نہیں۔سول ہسپتال کوئٹہ میں اس وقت 350 نرسز کی ضرورت ہیں۔جس کے لیے محکمہ کو خط ارسال کیا جا چکا ہے اور امید کرتے ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی ضروریات اور ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت بلوچستان نرسز کی مطلوبہ تعداد فراہم کر ے گا۔ تا کہ مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا سکے۔سول ہسپتال کوئٹہ 850بیڈز پرمشتمل ہیں۔سول ہسپتال کوئٹہ روزانہ ہزاروں افراد اپنا طبی معائنہ کراتے ہیں اور تقریباً 150 سے 200مریضوں کو ہسپتال کے مختلف وارڈز میں داخل کیا جاتاہے۔ اور داخل مریضوں کو علاج و معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔سول ہسپتال کوئٹہ میں صفائی تین شفٹوں میں باقاعدگی سے کی جارہی ہے اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ میں مریضوں کا بے انتہا رش ہے۔اور ہسپتال اپنی استعداد سے بڑھ کر مریض داخل کر رہا ہے۔ایمرجنسی اور ہسپتال کے وارڈوں میں گنجائش سے زیادہ مریض داخل ہیں۔اور یہ مریض کوئٹہ شہر کے دو سرئے سرکاری ہسپتالوں میںجانے کو تیار نہیں۔جس کی وجہ سے کبھی بھی کبھار صفائی کے نظام میں تعطل آجاتا ہے۔ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کر دیا گیا ہے۔لیکن اس کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی کوشش یہی رہتی ہے کہ تمام مریضوں کو ہسپتال میں موجود تمام سہولیات ترجیح بنیاد پر فراہم کریں۔وارڈز میں تمام پروفیسر اور ان کے معاونین روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا معائنہ کر تے ہیںتاکہ سنڈیمن صوبائی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور مناسب صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔۔اس کے علاوہ گائنی وارڈ میں خواتین مریضوں کی سہولت کے لیے نئی لیبارٹری کھول دی گئی ہے جس میں ایمرجنسی کے تمام ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس وقت سول ھسپتال کوئٹہ میںجنرل سرجری ، دماغی امراض کی سرجری،ہڈی وجوڑا، پیڈز (نو زائیدہ بچوں کی سر جری) ، ناک کان گلہ،گائنی (زچہ و بچہ) ،ایمرجنسی اورکارڈیک سرجری کے آپریشن تھیٹر مکمل طور پر فعال ہیں ۔اور ان سب آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ دن رات مریضوںکی دیکھ بھال اور مختلف نوعیت کے آپریشن میں مصروف رہتے ہیں۔سول ہسپتال کوئٹہ کی لیبارٹری اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ایمرجنسی لیب 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے جس میں ایمرجنسی نوعیت کے تمام ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔جس کی نگرانی لیبارٹری میں موجود ماہر ڈاکٹرخود کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.