لبنانی فوج کی دراندازی کرنے والے اسرائیلی جاسوس ڈرون پر فائرنگ

صیہونی فورسز نے لبنان کی سرحد کے قریب آتش گیر بم گرائے،لبنانی مسلح افواج کا بیان

0 332

بیروت (ویب ڈیسک ) لبنانی فوج نے اسرائیلی ڈرون پراس وقت فائرنگ کی جب اس نے لبنان کی فضائی حدود کی کی خلاف ورزی کی تھی اور جنوبی لبنان کے ایک آرمی اسٹیشن کے اوپر آ کھڑا ہوا۔لبنان کی سرکاری ایجنسی کے مطابق فوج نے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ کی

جس نے میس الجبل نامی قصبے میں لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور ایک فوجی کیمپ پر آ کر رک گیا۔ تاہم ڈرون کے انجام کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ آیا اسے مار گرایا گیا یا نہیں۔ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کی

سرحد کے قریب آتش گیر بم گرائے۔ لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ لبنان کیجنوب میں واقع راس الناقورہ کے سامنے گذشتہ دو دنوں کے دوران متعدد اسرائیلی بحری کشتیوں نے علیحدہ اوقات میں لبنان کے علاقائی آبی حدود کی خلاف ورزی کی ۔اپنے بیان میں لبنانی فوج نے کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت خلاف ورزیوں کے معاملے سینمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.