صوبائی حکومت نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کرلیا

1 315

کوئٹہ(ویب ڈیسک )صوبائی حکومت نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘جمہوری وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ انتہائی اہم ذرائع سے اے این این کو معلوم ہوا

کہ سینیٹ الیکشن میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے وعدہ کیا کہ جلد صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرکے اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے

اعتماد میں لے لیاجلد صوبائی کابینہ میں ردوبدل کریں گے جمہوری وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کو وزیر داخلہ جبکہ وزیر تعلیم‘وزیر صحت سمیت دیگر محکموں میں بھی ردبدل کا امکان ہے ساتھ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبائی سیکرٹریز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو تبادلہ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جلد اعلان متوقع ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] لائن)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.