وزیراعظم نے بہت بڑی غلطی کردی،لیکن کیسے؟جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میلسی میں ہونے والے جلسے میں یورپی یونین سے متعلق بیان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کو یورپی یونین سے متعلق عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عوام کو دیے گئے ریلیف پیکج سے مالی خسارہ نہیں بڑھے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر دیے گئے ریلیف سے سالانہ 900 ارب روپے تک کی ہِٹ پڑے گی۔انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف
کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کا کام نہیں ہمیں بتائے بلکہ ہم بتائیں گے کہ ہاتھ ہولا رکھیں، لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق میلسی کے جلسے میں وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر شوکت ترین نے کہاکہ یورپی یونین کے معاملے پر وزیراعظم کو عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی، پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا معاملہ سیاسی ہے۔وزیرخزانہ نے عمران خان کے بیان کی تائید بھی کی اور کہا کہ کشمیر پرمغرب کے دہرے معیار پر بات کرنا وزیراعظم کا حق ہے، اپنی خود مختاری گِروی رکھ دیں اور وہ جو چاہیں کہیں تو پھر بطور قوم ہاتھ ا±ٹھالینا چاہیے۔