عدم اعتماد کامیاب ہوگی ہمیں دھمکیاں مت دو،مولانا فضل الرحمن

0 271

اسلام آباد(ویب دیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے بیٹے سمیت جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے اپنے گھر سے دنیا نے انکے خلاف عدم اعتماد کی آواز سن لی ہے ،ہمارے کپتان کہتے ہیں بڑا کھلاڑی ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے،عدم اعتماد کا مقابلہ کا تو وہ سوچ رہا ہے کیا اس نے ملک میں مہنگائی کے لئے ایسی کوشش کی؟کیا اس ملک میں عام آدمی کی غربت کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی کی صلاحیت ہے؟،فارن فنڈنگ تمہیں امریکا، اسرائیل اور بھارت سے ہوئی ،تمہارے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے تمہارا چہرہ لوگوں کے سامنے آچکا ہے ،عدم اعتماد کامیاب ہوگی ہمیں دھمکیاں مت دو،تمہاری نسل تو یہودیوں کے گھر پل رہی ہے،تمہارا حشر بھی اشرف غنی جیسا ہوگا ،تمہارا ذاتی کردار بدبودار اور تعفن سے بھرا ہے ،اپنی شکل دیکھو اور ریاست مدینہ کو دیکھو ۔جمعرات کو وزیر ذدفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں لیاقت خٹک نے جمعیت علماءاسلام (ف )میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی،لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علماءاسلام ف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت خٹک نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،جمعیت علمائے اسلام (ف ) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے ،نئے پاکستان کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہوا اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ لیاقت خٹک اور احد خٹک کو جمعیت علماءاسلام میں شمولیت پر خیر مقدم کرتا ہوں ،امید ہے انکے اس فیصلے سے جمعیت علماءاسلام کے نظریہ کو تقویت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ لیاقت خٹک کی اپنی ایک اہمیت اور حیثیت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے بھائی ہیں اور صوبائی اسمبلی کے رکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ انکے اپنے گھر سے دنیا نے انکے خلاف عدم اعتماد کی آواز سن لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے کپتان کہتے ہیں بڑا کھلاڑی ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے،عدم اعتماد کا مقابلہ کا تو وہ سوچ رہا ہے کیا اس نے ملک میں مہنگائی کے لئے ایسی کوشش کی؟کیا اس ملک میں عام آدمی کی غربت کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی کی صلاحیت ہے؟،ایک کروڑ نوکریوں کا لالچ دیا کیا اس ناکامی کا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کہہ دیا تھا اس میں صلاحیت نہیں یہ کسی ایجنڈے پر آرہا ہے ،لوگوں نے ان سے امیدیں وابستہ کیں ،کیا وہ اقتدار کو بچانے کی صلاحیت ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں استعمال نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ کہتا ہے میرے خلاف مغرب سازش کررہا ہے،تم اپنے طور پر وہاں گئے اور ملاقات انہوں نے بخشی تو آپ نے جشن منایا،امریکا مخالف تحریک اگر کسی نے چلائی وہ ہم نے چلائی ،ماضی میں استعمار کی کالونیاں بنانا اسکے خلاف جنگ ہماری قربانیوں سے بھری ہیں۔ انہوںںنے کہاکہ فارن فنڈنگ تمہیں امریکا، اسرائیل اور بھارت سے ہوئی ،تمہارے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے تمہارا چہرہ لوگوں کے سامنے آچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو کوئی حق نہیں کہ پاکستان پر حکومت کرو ،عدم اعتماد کامیاب ہوگی ہمیں دھمکیاں مت دو،ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی تمہاری نسل ایسی نہیں جو یاد رکھے،تمہاری نسل تو یہودیوں کے گھر پل رہی ہے،تمہارا حشر بھی اشرف غنی جیسا ہوگا ،میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آﺅ۔ انہوںنے کہاکہ تمہارے آباو و اجداد کو بھی جانتا ہوں انکے کردار کو بھی جانتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتوں کے حکم پر آپ نے ایف اے ٹی ایف کا کہنا مانا ،چین کو ناراض کیا جو امریکا کی خوشی کے لئے آپ نے کیا ،آپ نحوست کی علامت ہیں پاکستان پر مسلط ہے ،تمہارا کردار کیا ہے جسے اپنے کردار پر نہ حیا آئے نہ شرمندہ ہو،تمہارا ذاتی کردار بدبودار اور تعفن سے بھرا ہے ،اپنی شکل دیکھو اور ریاست مدینہ کو دیکھو انہوںنے کہاکہ ہم اس ملک کی سیاست کو جانتے ہیں ،ہم نے آمروں کے ساتھ بھی لڑائی لڑی ہے تم کیا چیز ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.