بلوچستان ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑی ریلیف مل گئی

0 231

بلوچستان ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑی ریلیف مل گئی

کوئٹہ(ویب ڈسیک) بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

واضح رہےکہ کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لیے کوئٹہ پولیس آج لاہور پہنچی تھی۔

عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین نے درخواست پر مختصر سماعت کی اور عمران خان کےخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کردیے۔

درخواست گزار نے عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانےکی حدود ہی نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.