وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ثناءاللہ زہری کی آصف زرداری کو مبارکباد
)آصف علی زرداری کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ثناءاللہ زہری نے صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، شہباز شریف نے کہا کہ صدر کا انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا کہ زرداری نے ”پاکستان کھپے ”کا نعرہ لگایا ، ان کا صدر منتخب ہونا اچھی خبر ہے اور ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا، علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ثناءاللہ زہری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زرداری بلوچستان کے حق میں مفید فیصلے کریں گے اور صوبے کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔