بورس جانسن کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا،والد برطانوی وزیر اعظم

0 277

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے نے کہا ہے کہ بورس کو ہر حال میں آرام کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کی بیماری نیاحساس دلا دیا کہ یہ ایک سنجیدہ بیماری ہے،مجھے نہیں لگتا کہ بورس ابھی خطرے سے باہر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بورس جانسن کو ٹھیک ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دن کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) سے وارڈ منتقل کر دیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق سینٹ تھامس اسپتال کے وارڈ میں صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں برطانوی وزیراعظم کو سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.