وزیر اعظم عمران خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ،کرونا کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا

0 182

پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور کے دورے کے موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کر کے کرونا کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ، وزیر اعظم کو اس موقع پر کرونا کی صورت حال اور روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار آفریدی، ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر صحت بھی موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.