عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، شاہد خاقان عباسی
عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، شاہد خاقان عباسی
کراچی(ویب ڈیسک)لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کیہاتھ میں ہے، جہانگیر ترین کے عشائیے میں چالیس ارکان اسمبلی کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت سات ارکان کی برتری پر قائم ہے
، عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ جہانگیر ترین کے عشایئے میں چالیس ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی ، عشائیے میں شریک ارکان نے اپنی ہی حکومت کیخلاف عدم اعتمادکا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک
میں سرکس لگا ہوا ہے، جہاں ہر روز ایک نیا تماشہ ہوتا ہے مگر یہ بھی یاد رکھیں کہ سرکس کا ہنٹر ہمیشہ مالک کے پاس ہی ہوتا ہے، حکومت جواب دے وہ کیا کررہی ہے؟۔شاہد خاقان عباسی نے ایک بر پھر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ثابت ہوچکا کہ نیب عوام کے نمائندوں کی آواز دبانے کا سیاسی ادارہ ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہر روز ملک میں پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو جاتی ہے، ہر دوسرے دن نیا ٹیکس لگادیا جاتاہے، یہ کسی کو نہیں پتہ ملک کا وزیرخزانہ کون ہے؟۔