عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو
کوئٹہ(خ ن)وزےراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قندھاری بازار بم دھماکے کی مزمت کی ہے اور دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعہ اور شہر کے سیکیورٹی اقدامات پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ اور مربوط لائحہ
عمل اختیار کرتے ہوئے دہشت گردو ں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنا ہوگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا وزیراعلیٰ نے کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں بلکہ سخت ترین سزا کے حق دار ہیں وزیراعلءنے ہدایت کی ہے کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالءشہداءکے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو مکمل صحتیاب کرے۔