ڈی آر سی سوات چیئرمین و ممبران کا ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ شیر اکبر سے ملاقات

0 84

سوات(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی آر سی سوات چیرمین و ممبران کا ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر سے اُن کے دفتر میں ملاقات تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ شیر اکبر نے کہا کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں مصالحتی کمیٹی کونسل (DRC) کالافانی کردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں DRCs (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل)اپنا کردار ادا کیااور کرتا رہے گا۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے ڈی آر سی چیرمین و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرDRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے، عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے، ڈی آر سی کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں، ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہیں۔ڈی آرسی ممبران نے آر پی او ملاکنڈ کو درپیش مسائل اور ٹریفک کے بارے میں بھی بات چیت کی جس پر آر پی او ملاکنڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک نظام کے مزید بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔ ڈی آر سی ممبران کو پولیس کے جانب سے بھر تعاون کیا جائے گا اور اُن کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کئے جائینگے۔ تمام فیصلے صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے کیا جائے کیونکہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہیں ہمارا اور آپ سب کا بھلائی صرف اور صرف خدمت خلق میں ہیں۔ ڈی آرسی دفتر میں آنے والے سائلین کو احترام کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسئلے کو اچھے اور احسن طریقے سے حل کرنے کے کوشش کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.