کوئٹہ سے 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا

0 215

کوئٹہ سے 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا، بچے کو چچا زاد نے قتل کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ9 سالہ کبیر حسین 29 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا، واقعے کی 3 ماہ تک تحقیقات کے بعد کیس سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دیا گیا تھا۔گزشتہ روز سی آئی اے پولیس نے ایک ملزم صغیر کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر مستونگ کے علاقے دشت سے مقتول بچے کی لاش اور کپڑے برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صغیر مقتول بچے کا چچازاد بھائی ہے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اپنے چچا منیر حسین کے ساتھ مشترکہ کاروبار ہے، مالی تنازع پر کبیر حسین کو گھر سے بلا کر اغوا کیا اور کوئٹہ کے علاقے جتک سٹاف کے قریب میدانی میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر گلہ دباکر قتل کیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو بوری میں بند کرکے مستونگ کے علاقے دشت میں ایک ویرانے میں دفنادیا تھا، پولیس نے گزشتہ روز ملزم کی نشاندہی پر دشت کے علاقے سے 9 سالہ کبیر حسین کی لاش کی باقیات اور کپڑے برآمد کرلئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.