چینی پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرے

0 150

بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے ساتھ پولیس کی سیاسی وفاداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے اسے اصلاحات اور ٹیکنالوجی ،سخت ڈسپلن کے ذریعے مضبوط بنانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی سلامتی کے موضوع قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چینی پولیس کو اپنی ذمہ داریاں اور فرائض نئے دور میں بھرپور طریقے سے ادا کرنے چاہیے، کیونکہ ان پراس پارٹی اورعوام نے اعتماد کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پولیس کو ملک میں ایک محفوظ ،مستحکم سیاسی اور سماجی ماحول کویقینی بناناچاہیے،تاکہ ملک کو جدید اور خوشحال معاشرے میں تبدیل کیاجاسکے۔اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن گائو شنگ کن نے پولیس پر زور دیا کہ وہ صدر شی کی تقرریوں کی روح کا مطالعہ کریں اور ان پر عمل کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.