نااہل حکمرانوں کے ناقص فیصلوں سے عوام کو فاقوں اور خودکشیوں پرمجبور کیاجارہاہے ،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک )پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کے ناقص فیصلوں سے عوام کو فاقوں اور خودکشیوں پرمجبور کیاجارہاہے ،مکمل لاک ڈائون سے غریب عوام بالخصوص تاجر برادری کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی سے محروم کیاجارہاہے ،نااہل حکومت تاجر دشمن پالیسیوں سے گریز کرے ،تاجروں کو عید تک کیلئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کے
نقصان کو بھر سکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ صوبائی حکومت تاجر دشمن پالیسیوں کومسلط کرنے سے گریز کرے ،بلوچستان کی تاجر برادری پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں جب مکمل لاک ڈائون مسلط کیاجائے گا تو تاجر مزید قرضوں تلے دب جائیںگے ،حکومت تاجروں کوریلیف کیلئے اقدامات نہیں اٹھا سکتے
توانہیں کاروبار کرنے دیاجائے بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش دکانداری ،زمینداری اور بارڈر ٹریڈ سے منسلک ہے اگر ان پر یہ راستے بند کئے جائیں گے تو لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوںگے ،ملک بھر میں ذریعہ معاش نہ ہونے سے لوگ خودکشی کرنے پرمجبور ہیں مرکزی وصوبائی سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے آج لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے ،نااہل حکمران اپنی ناقص فیصلوں کے ذریعے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کررہے ہیں