دہشت گردوں کو سی پیک گوادر کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے،ضیاءلانگو
کوئٹہ(ویب ڈیسک )صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو سی پیک گوادر اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، دہشت گردوں کی قلع قمع کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کارروئیاں کررہی ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی
،وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے بھارت ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے،بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔صوبائی وزیرداخلہ کا دہشت گردوں حملے میں ایف سی اہلکاروں کی
شہادت پر دکھ وافسوس کا اظہار اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروئیاں کرکے فورسز کی حوصلے پست نہیں کرسکتے، ایف سی اہکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کی شہادت کی بدولت امن اومان میں بہتری آئی ہے،سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی،میرضیا اللہ لانگو نے کہاکہ ایف سی بلوچستان دن رات محنت کرکے عوام کی جان مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے،دہشت گردوں کو سی پیک گوادر اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے،صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی قلع قمع کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کارروئیاں کررہی ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی