عمران خان کے بعد ایک اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار

1 523

عمران خان کے بعد ایک اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار

 

ملک میں انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہے گی؟ پی ٹی اے نے بیان جاری کردیا

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے

آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کا سخت رد عمل آگیا

 

جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کےبعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلا نے اسد عمر کی گرفتاری پر مزاحمت کی کوشش کی جس پر فورسز اور وکلا کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی اور اہلکار اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئے۔

کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان کے بعد ایک اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.