کچی یا پکی ہوئی، گرمیوں میں کونسی پیاز کھانے سے بیماریاں ہوتی ہیں؟

0 273

کچی یا پکی ہوئی، گرمیوں میں کونسی پیاز کھانے سے بیماریاں ہوتی ہیں؟

پاکستان میں گرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور ملک کے کئی شہروں میں سورج جم کے آگ برسا رہا ہے، موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایسے کھانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو جسم کی گرمی کو مارتے ہیں اور اس سے نظام بہتر چلتا رہتا ہے۔کچھ پھل اور سبزیوں میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو گرمی سے بچنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں، ان میں سے ایک پیاز ہے۔ عموماً لوگ گرمیوں میں دوپہر کے کھانے کے ساتھ کچی پیاز ضرور کھاتے ہیں، اور شروع سے یہ ہی سنتے آئے ہیں کہ کچی پیاز موسم گرما میں کھانا اچھا ہے۔

عمران خان کو کیسے گرفتار کیا گیا،مکمل انٹرویووائرل

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟

ایک طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کچی کے بجائے پکی ہوئی پیاز کا انتخاب کرنا چاہیے گو کہ موسم جو بھی ہو۔کچی پیاز سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت کا باعث بنتی ہے، اور پھر موسم گرما میں نظام ہاضمہ کے مسائل کا پہلے سے ہی سامنا ہوتا ہے۔

عمران خان جج کے سامنے پیش،عدالت نے بڑی خبر سنادی

ایک پرانے مطالعے سے معلوم ہوا کہ کچی پیاز پر مشتمل کھانا کھانے سے سینے کی جلن، تیزابیت اور دھڑکن میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، جب کہ ایسا کھانا جس میں کچی پیاز شامل نہیں، اس کے کھانے والے لوگوں میں اس قسم کی کوئی بیماری نہیں ہوتی۔پیٹ میں سے مسلسل طرح طرح کی آوازیں آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کچی پیاز کھانے سے معدے میں مزید گیس پیدا ہورہی ہے، یہ پیاز میں فرمینٹیبل فائبر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کچی پیاز کو ہضم کرنا بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے اور یہ غذائی نالی کی پرت میں خارش پیدا کر سکتا ہے جس سے سینے میں جلن بڑھ جاتی ہے، وجہ کچھ بھی ہو، اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچی پیاز کھانے سے آپ کی صحت پر فرق پڑ رہا ہے، تو آپ اس سے پرہیز کریں اور اس کے بجائے پکی ہوئی پیاز کھانے میں شامل کریں۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

افغانستان میں شرعیت کے مطابق زنا کرنے والے کو سو کوڑے مار رہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.