پاک فوج کا زوردار وار، بھارتی پوسٹیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں
پاک فوج کا زوردار وار، بھارتی پوسٹیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھارت کی کئی اہم پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افواجِ پاکستان کی شاندار توپ خانے کی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی توپیں مکمل طور پر خاموش ہو گئیں، اور دشمن کی دفاعی لائنیں ٹوٹ گئیں۔
تباہ کی گئی بھارتی پوسٹوں میں ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر شامل ہیں، جو سنکھ سیکٹر کے سامنے واقع تھیں۔
تباہی کے مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں، جن میں بھارتی فوجی تنصیبات کے شعلوں میں لپٹے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔