جنگ نہیں چاہتے: بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، کرنل صوفیہ قریشی کی پریس کانفرنس
جنگ نہیں چاہتے: بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، کرنل صوفیہ قریشی کی پریس کانفرنس
پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص” کے بعد بھارت نے جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی۔ بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔ انہوں نے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی شدید نقصان کا اعتراف کیا، جس میں پٹھان کوٹ، آدم پور، ادھم پور اور بھوج ایئر بیسز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں سے ان تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی بھارتی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت رک جائے تو پاکستان بھی رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور امریکا و سعودی عرب کی بھی اپیل ہے کہ معاملہ یہاں ختم کر دیا جائے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی۔ اس میں بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اس دوران کئی بھارتی فوجی اڈے، بشمول ادھم پور، پٹھان کوٹ، سورت گڑھ اور بھٹنڈا کو تباہ کیا گیا۔ پاکستان نے بھارت کے جدید ترین S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو بھی تباہ کر دیا۔
پاکستان کے جدید ڈرونز نے دہلی کی فضاؤں میں تین گھنٹے تک پرواز کی، جس سے بھارتی دفاعی نظام کی کمزوری واضح ہوئی اور بھارتی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (DGMO) کا رابطہ
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان فوری طور پر رابطہ ہوا، جس سے جنگ بندی کی طرف ایک قدم اور بڑھا گیا۔