پاکستان کا بھارت کے خلاف “آپریشن بنیان مرصوص” آغاز، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز تباہ

0 57

پاکستان کا بھارت کے خلاف “آپریشن بنیان مرصوص” آغاز، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز تباہ

پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن “بنیان مرصوص” کا آغاز کیا، جس میں بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز راجوڑی میں تباہ کر دیا گیا۔ اس مرکز کا استعمال پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے لیے کیا جا رہا تھا۔

پاکستان کی فوج نے اپنی روایات کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن بھارت کو دن کے اجالے میں بھرپور جواب دیا۔ “آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب “آہنی دیوار” ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے نماز فجر کے وقت اس آپریشن کا آغاز کیا اور ‘فتح’ میزائل داغے۔

آپریشن کے دوران بھارت کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ اور اودھم پور ایئر بیس شامل ہیں، جنہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اسی دوران پاکستان نے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو بھی تباہ کیا۔

پاکستان کی افواج نے بھارت کے مختلف اہم فوجی اڈوں، بشمول ادھم پور ایئر بیس اور بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ’کے جی ٹاپ‘، کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.