وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج اور فضائیہ کی دندان شکن کارروائی پر خراج تحسین

0 83

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج اور فضائیہ کی دندان شکن کارروائی پر خراج تحسین

 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج اور فضائیہ کی بھرپور کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “پاک فوج اور فضائیہ نے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کا مظہر ہے، اور یہ پاکستان کی دفاعی طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔”

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے سرزمین پاکستان اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔”

میر سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ “پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے، اور آپریشن بنیان مرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔”

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ “پوری قوم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگا۔”

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.