پاکستانی سائبر حملہ: بھارتی دفاعی ویب سائٹس ہیک
پاکستانی سائبر حملہ: بھارتی دفاعی ویب سائٹس ہیک
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت پاکستان نے سائبر محاذ پر بھی بھرپور وار کرتے ہوئے متعدد بھارتی سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی آسام رائفلز، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن سمیت کئی اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا حساس ڈیٹا حاصل کر لیا، جو اب ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ان ہیک شدہ ویب سائٹس پر پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں، جبکہ واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ ’’بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے۔‘‘
ان کارروائیوں نے بھارت کے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے، جو ایک بار پھر کھوکھلے اور غیر مؤثر ثابت ہوئے۔