پاک بھارت جنگ مئی 2025ء کے بعد جنگ بندی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کا شکر ہے کہ آج 10 مئی 2025ء کو شام ساڑھے چار بجے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔
الحمد للہ ۔
قران کہتا ہے :
والصلح خیر یعنی صلح ہی بہتر چیز ہے۔
قران کہتا ہے : جب بھی لوگ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں ، اللہ اسے بجھا دیتا ہے۔
قران یہ بھی کہتا ہے کہ
الفتنة اشد من القتل (قتل وجہاد بری چیز ہے) لیکن فتہ و فساد قتل سے بھی زیادہ بری چیز ہے۔
گولیوں سے مریض کا علاج ممکن ہو تو آپریشن کی کیا ضرورت ہے ؟
لیکن بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ آپریشن ناگزیر ہوجاتا ہے۔
یہی معاملہ جہاد و قتال کا ہے۔ اسی لیے قران نے کہا :
کتب علیکم القتال تم لوگوں پر قتال فرض کیا گیا ہے۔
پچھلی رات ہماری قیادت نے اخری وار سے پہلے خلوص دل سے لمبی دعائیں کیں۔ اللہ نے عزت رکھ لی۔ دعا بہت بڑا ہتھیار ہے۔
خاص طور پر قیادت کی مخلصانہ دعائیں۔
جو اللہ کے لیے لڑتے ہیں ، وہ شہید ہیں۔
جو وطن کے لیے لڑتے ہیں ، وہ بھگت سنگھ کی طرح ہوتے ہیں۔
اس جنگ بندی کا اعلان ، اصرار کرکے ٹرمپ صاحب نے خود کیا ہے۔
بات چیت کسی غیر جانب مقام پر ہوگی۔
سوچنا یہ ہے کہ مستقبل کے امکانات اور خدشات کیا ہیں ؟
زہر آلود ذہن فورا نہیں بدلتے۔
1- لگتا ہے جنگ چھ ماہ تک کے لیے ضرور موخر ہوگئی ہے۔ اس دوران میں بات چیت کے دور ہوں گے۔
2- اندیشہ ہے کہ اس مدت میں بھارت اپنی کمزوریاں دور کرے گا۔ ڈرون سپلائر نئے ہتھیار فراہم کرے گا۔
3- امریکہ چین اور ترکی کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا جائزہ لے کر ، متبادل بہتر ہتھیار فراہم کرے گا۔
4- اہل غزہ کو ان کی زمین سے بے دخل کیا جائے گا۔
5ـ چین اور مغرب اپنی اپنی صفوں کا از سر نو جائزہ لیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہر قوم کے رویے کی نگرانی کر رہا ہے۔
ہم قیامت سے قریب ہوتے جارہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ امتِ محمدیہ پر رحم فرمائے۔
انسانوں کو آخری رسول اور اخری کتاب پر ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ہم توبہ و استغفار کرتے ہیں۔
اے اللہ ہمیں معاف فرما۔
طالبِ دعائے خیر
خلیل الرحمٰن چشتی
10 مئی 2025ء
12 ذوالقعدہ 1446 ھ