چارلس برائون امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ مقرر

0 179

واشنگٹن: چارلس بران کو امریکی فضائیہ کا پہلا سیاہ فام سربراہ مقرر کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل چارلس برائون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا اور امریکی سینیٹ نے جنرل بران کی تقرری کی حتمی منظوری دی۔امریکی سینیٹ میں برائون کے حق میں 98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے تاریخی قرار دیا۔واضح رہے کہ چارلس برائون امریکی پیسفک ائرفورس کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چارلس برائون کے حوالے سے میرے فیصلے کی آج سینیٹ نے توثیق کر دی اور میں چارلس برائون کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلس برائون نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیریئر کے دوران متعدد بار تعصب اور فرت کا سامنا کیا اور لوگ اکثر مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو۔واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد سے امریکی بھر میں پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کا سلسلہ بیرون ملک بھی پھیل گیا ہے۔سیاہ فام شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور سفید فام افراد بھی ان کے احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.