پنجاب کابینہ کا معاملہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے

1 399

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین اختلافات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ کٹھائی میں پڑ گیا۔حلف اٹھانے والے وزراءکو بھی تاحال قلمدان نہ مل سکا کیونکہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ ان کے قریبی اراکین اسمبلی وزیر بنیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قریبی ساتھیوں کو کابینہ میں لانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر سلمان رفیق محکمہ صحت کا قلمدان لینے کے خواہشمند ہے جب کہ ممبر پنجاب

 

اسمبلی خواجہ عمران نے بھی ہیلتھ منسٹری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی قریبی عظمیٰ بخاری تاحال کابینہ میں شامل نہیں۔ن لیگ میں سرد جنگ کی وجہ سے پی پی بھی کوٹے کی باقی وازرتیں حاصل نہ کر سکی۔اس پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ کون پیش کرے گا۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا بجٹ اجلاس 13 جون کو دو بجے طلب کرلیا گیا جس کی گورنر پنجاب نے منظوری دیدی۔

 

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری کی منظوری دیدی ہے، جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور آئندہ مالی سا ل کا بجٹ اجلاس 13 جون کو 2 بجے دن طلب کیا گیا ہے۔طلب کردہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش اور منظور کروایا جائے گا۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 6جون تک ملتوی کئے گئے پنجاب اسمبلی کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اسے 16جون کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، مریم نواز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.