لسبیلہ کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف ہر حد تک جاونگا،جام کمال
وندر(شاہدسنیاں)بھوتانی برادران کو چیلنج کرتا ہوں آو¿ حساب کریں کس نے عوام مفاد کے منصوبوں پر زیادہ کام کیا ہے حب ضلع کا لولی پاپ دے کر 40 سالہ حکمرانی کا حساب نہیں چھپایا جا سکتا لسبیلہ کی دو ضلعوں میں تقسیم کس صورت قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا ا ظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعہ کے روز وندر اور ڈام میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف ہر حد تک جاو¿ں گا انہوں نے بھوتانی برادران اور وزیر اعلیٰ بلوچستان
کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو آواران کا ایم پی اے ہے اور حب میں رہائش پزیر ہے اسے یاد رکھنا چاہئے کہ اس کا جینا مرنا اب اسی علاقے میں ہے اس لئے یہاں کے پر امن لوگوں کے خلاف صالح بھوتانی کی اس سازش کا حصہ نہ بنے انہوں نے بھوتانی برادران کو چیلنج کیا کہ وہ آئیں اور موازنہ کریں کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کس نے کتنا کام کیا ہے انہوں نے حب کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چالیس سال
سے منتخب ہونے والے نمائندوں سے حساب لیں کہ انہوں نے کتنے ہسپتال بنائے ہیں کتنی یونیورسٹیاں بنائی ہیں کتنے لاءکالج بنائے ہیں حب میں جتنے بھی بڑے منصوبے ہیں وہ جام خاندان کی مرہون منت ہیں گزشتہ چالیس سال سے ایک سازش کے تحت عوام کو پسماندہ رکھنے والے نمائندے اب حب ضلع کا چورن بیچ کر اپنی دوکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں
[…] حب ڈیم سے لیکر کشاری کنر تک سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہے،جام کمال […]