کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ھے کہ

1 206

کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ھے کہ چیرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد سے جمہوریت کے تسلسل کو نقصان پہنچے گا اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئیے غیر جمہوری رویوں پر اتر آئی ھیں چیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کیا جائیگا چیرمین سینیٹ کی تبدیلی سے بلوچستان کا احساس محرومی بڑھے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت ملک اور صوبوں کی خوشحالی کے لئیے اپنی تمام تر توانائیوں اور کوشیشوں کو بروئے کار لائے گی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بردرانہ تعلقات چاہتا ھے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دورس نتائج حاصل ھوگے امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی وزیر اعظم اور ہماری جماعت کا پہلے دن سے واضح پیغام تھا کہ بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل ھوسکتے ھیں جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہشمند ھیں بھارت اپنی ہٹ دھرنے چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئیں نہتے کشمیریوں کی آواز کو زور و جبر اور ظلم سے نہیں دبایا جاسکتا بھارت کشمیریوں کا حق خودرادیت کے مطابق کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرے پاکستان پر امن تعلقات اور خطے کی خوشحالی کے لئیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئیے تیار ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا امید کرتے ھیں کہ دنیا ہماری قربانیوں کو سراہے گی اور ہمیں ایک اہم اتحادی ھونے کی حیثیت سے خطے میں ہمارا رول نظر انداز نہیں کریں گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی ملک کی جانب سے دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہم امن کے خواہاں ھیں اور ہمسایہ ممالک سے بھی امن کی خواہش رکھتے ہیں ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] موجودہ حکومت میں عوام کا کھانا پینا محال ہو گیا ہے،صوبائی ترجمان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.