کوئٹہ  الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ایک وفد نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں ملاقات کی

0 20

کوئٹہ  الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ایک وفد نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں ملاقات کی ۔ملاقات میںمرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے چیئرمین سید تاج آغا،صدرعبدالرحیم کاکڑاور سینئر نائب صدر حاجی حضرت علی کے علاوہ آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین (سی بی اے) کے صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی بھی موجودتھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عطاء اللہ بھٹہ نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں تاجربرادری اور کارورباری حضرات کو کیسکوہرممکن بجلی فراہم کررہی ہے اوراُن کے شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے بھی ہرممکن کوشش کررہی ہے جس کے لئے تاجر برادری اپنے بجلی کے بل بروقت جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کی روک تھام میں کیسکوکی مددکریں تاکہ اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکو مزیدبڑھایا جاسکے ۔چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے کہاکہ کیسکوبذات خود بجلی خریدنے اورپھر اسے بیچنے الی ایک کمپنی ہے جوبغیرادائیگی کے کسی کوبھی بجلی فراہم نہیں کرسکتی لہٰذا تاجربرادری سمیت تمام صارفین اپنے بجلی کے بل بروقت جمع کرائیںجس کاسب سے زیادہ فائدہ تاجربرادری کو بجلی کی فراہمی کے اوقات کارمیں اضافہ کی صورت میںمل سکتاہے۔انہوںنے کہاکہ تاجر برادری صوبہ کے تمام کاروباری مراکز اورتجارتی پلازوںمیں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے وقتاً فوقتاً تنصیب شدہ بجلی کے میٹروںکی مشترکہ طورپر معائنہ کرکے کیسکوسے تعاون کریں۔اس کے علاوہ جن تاجروں کے ذمہ بقایاجات ہیں اُن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بھی انجمن تاجران اپناکرداراداکریں۔بعدازاں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیداروںنے کوئٹہ شہرمیں بجلی فراہمی کے اوقات کارکو بڑھانے کامطالبہ کرتے ہوئے اپنی جانب سے بجلی چوری روکنے اور100فیصدبلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکوہرممکن تعاون کایقین دلایا۔انہوںنے تاجربرادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی کیسکوچیف کوآگاہ کیاانہوںنے مزیدکہاکہ مرکزی انجمن تاجران جلد صوبہ کے دیگر علاقوںکے تاجروںسے بھی ملاقات کرکے کیسکوکی بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے مکمل تعاون کریں گے۔ وفد نے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی جانب سے انجمن تاجران کے لئے بجلی کی فراہمی کیلئے کوششوں کو سراہااوراُمیدظاہرکی کہ کیسکوانجمن تاجران کے ساتھ تعاون کرکے اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکوبڑھانے کے علاوہ وولٹیج میں کمی وبیشی کے مسئلہ کو بھی جلد حل کریں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.