فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، ان تمام مظالم کا حساب ہوگا، شہبازشریف
لاہور مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو پرہیزی کھانا فورا فراہم کیا جائے ورنہ نتائج کا ذمہ دارعمران نیازی ہوگا،مریض کا پرہیزی کھانا روک کر وہ سیاسی انتقام کے بدترین درجے پرفائزہوگئے، فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔ مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ فراہم کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا بین ثبوت ہے، ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو پرہیزی کھانا فورا فراہم کیا جائے ورنہ نتائج کا ذمہ دارعمران نیازی ہوگا جب کہ مریض کا پرہیزی کھانا روک کر وہ سیاسی انتقام کے بدترین درجے پرفائزہوگئے۔شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کوخدانخواستہ کچھ ہوا توذمہ دارفاشسٹ نیازی ہوگا، عمران نیازی میں نہ قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ سیاسی مخالفت کا ظرف، عمران نیازی کی نالائقی پرتوشک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے جب کہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔