جائز طریقہ سے عوام کے مسائل حل کریں گے ،جہانگیر کاکڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات محمد جہانگیر کاکڑ نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ آفیسران کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات کے تمام ڈسٹرکٹ آفیسر ان ہرہفتے اپنی کارکردگی کی رپورٹس ڈی جی ماحولیات کو دینگے
تمام اضلاع کی آفس پروفائل بنائی جائے گی جو ماحولیاتی کارکردگی کے لیے ایک اچھا اقدام ہوگا. ماحولیاتی اختیارات تمام ڈسٹرکٹ آفیسر ان کو دیے جائیں گے تاکہ وہ جائز طریقہ سے ان کا استعمال کریں اور ماحولیاتی ایکٹ2012 کے مطابق جائز طریقہ سے عوام کے مسائل کا حل کریں گے
تمام چھوٹے بڑے صنعتی کارخانوں کی ماحولیاتی اجازت نامہ این او سی کے بغیر چلنے نہیں دیا جائے گا جو اس پر عمل درآمد نہیں کرے گا
اس کے خلاف محکمے کی جانب سیکاروائی ہوگی حکومت بلوچستان کے تمام ترقیاتی پروجیکٹ ای آئی اے ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ جمع کروائیں یہ رپورٹ تمام سرکاری نیم سرکاری اور غیر سرکاری محکموں اور اداروں پر لازم ہوگی اس موقع پر ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی محمد علی باطر ڈائریکٹر ٹیکنیکل غلام رسول جمالی ڈپٹی ڈائریکٹر سعادت علی ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین آغا بھی موجود تھے۔