وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم

0 205

اسلام آباد: (صحافت نیوز) وزیراعظم نے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم مارکیٹ میں لانے کا حکم دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سستے پوائنٹس بنا کر لوگوں کو آٹا فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر اکتوبر میں ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کر لیں گے۔ سستے بازار اور پوائنٹس بنا کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔

تاہم وزیراعظم نے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ آپ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں، اکتوبر میں دیکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو گندم کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اسے اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کو بھی اب کارکردگی کے ترازو میں تولہ جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.