پاک فضائیہ: 1 آفیسر کی ائیر مارشل، 10 کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلام آباد: (صحافت ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور دس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید، ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دی جبکہ دس ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔