کوئٹہ، اے پی آر این ایس کی مرکزی قیادت کا کوئٹہ پہنچنے پر زبردست استقبال کیا جائیگا، اسرار محمد کھیتران

0 180

کوئٹہ، اے پی آر این ایس کی مرکزی قیادت کا کوئٹہ پہنچنے پر زبردست استقبال کیا جائیگا، اسرار محمد کھیتران

کوٸٹہ (پ ر)لوکل/ریجنل اخبارات اور علاقائی صحافیوں کے حقوق کی محافظ ملک گیر ایسوسی ایشن ”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS“ کے بانی و مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ 13 جولائی کو کوئٹہ بلوچستان میںAPRNS کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کرینگے اور اس موقعہ کور کمیٹی ممبران

 

اور عہدیداران کے ہمراہ شمع روشن کریں گے، ان خیالات کا اظہار APRNS بلوچستان کے صوبائی ترجمان اسرار محمد کھیتران نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ APRNS کی مرکزی قیادت کا کوئٹہ میں زبردست استقبال کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی زیر قیادت وفد کوئٹہ کا تنظیمی

 

دورہ کر رہا ہے اس تنظیمی دورہ میں مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر عابد علی جوہر، مرکزی کور کمیٹی کے ممبران حافظ محمد جہانگیر، رضاء اللہ خان، غلام مرتضیٰ باجوہ، محمد سہیل گنگہوہی، رب نواز کمالانی، کمال عبدالجمیل، ظہیر عباس، حکمت یار خان، قیصر محمود ڈار اور دیگر قیادت شامل ہے تمام قیادت کا تاریخی استقبال کیا جائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.